ایڈیٹرکاانتخاب

پشاور کے زرعی سیکریٹریٹ کے قریب فائرنگ کے بعد دھماکہ، حملہ آورعمارت میں گھس گئے، مقابلہ جاری

پشاور(نیوز وی او سی آن لائن)عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر زرعی سیکریٹریٹ کے قریب نامعلوم نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور سیکریٹریٹ کی عمارت کے اندر جاگھسے جہاں سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں مقابلہ جاری ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکریٹریٹ کے ہاسٹل کے اندر ایک زوردار دھماکہ بھی سنا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نامعلوم نقاب پوش افراد نے یونیورسٹی اور سیکریٹریٹ کے قریب پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چوکیدار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ زخمیوں کے مطابق تین نقاب پوشوں نے حملہ کیا اورزرعی سیکریٹریٹ کی عمارت کے اندر گھس گئے ، حملے کے بعد پولیس ، ریسکیو اور پاک آرمی کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور حملہ آوروں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ زخمیوں کو خیبرٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا، یہ حملہ یونیورسٹی نہیں بلکہ زرعی سیکریٹریٹ میں ہوا ہے جہاں تعلیمی نہیں بلکہ دفتری کام ہوتا ہے ۔ عمارت کے اندر سے اندھادھند فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button