پشاور میں پیپلزپارٹی کا احتجاج: پولیس کی آنسو گیس شیلنگ، مظاہرین مشتعل، پی ٹی آئی کیمپ نذرِ آتش
26 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
پاکستان، پشاور
پشاور میں پیپلزپارٹی کا احتجاج: پولیس کی آنسو گیس شیلنگ، مظاہرین مشتعل، پی ٹی آئی کیمپ نذرِ آتش
پشاور کے حساس ترین مقام اسمبلی چوک پر اُس وقت صورتِ حال کشیدہ ہو گئی جب پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام ’’صوبہ بچاؤ مہم‘‘ کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے دوران پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ مظاہرین مشتعل ہوئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کو نذرِ آتش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کے دوران پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان خطاب کر رہے تھے جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس اچانک کارروائی سے مظاہرین بدحواس ہو گئے، تاہم کچھ شرپسند عناصر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ عمران خان کی رہائی کے لیے لگایا گیا تھا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کیمپ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “صوبے میں بدعنوانی عروج پر ہے، عوام کا استحصال ہو رہا ہے، اور سرکاری نوکریاں تک فروخت ہو رہی ہیں۔” انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا عندیہ دیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا ہے۔
—
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k






