پاکستان

پشاور میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما شہید

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*پشاور: معروف عالم دین اور جمیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو بڈھ بیر احمد خیل میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔*

*پشاور پولیس کےمطابق بڈھ بیر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو نامعلوم افراد نے گولیاں ما کر قتل کیا، مولانا نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔*

*پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے۔*

*جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہوراحمد طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے، انہوں نےپارٹی کے لیے کافی جدوجہد کی اور پارٹی کے لیے ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔*

*پولیس نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔*

*پشاور پولیس کے سنئیر افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حتمی طور پر کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ قتل کی اصل وجہ کیا ہے، تاہم ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔*
www.newsvoc.com
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button