پشاور میں سینکڑوں ورکروں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت
پشاور 28 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پی ٹی آئی کے دورمیں خیبر پختونخوا میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں ہوا‘ یوسف خان
پاکستان مسلم لیگ(ن) کا شمولیتی جلسہ زیر صدارت یوسف خان سورج منعقد ہوا‘ جلسہ میں سینکڑوںاراکین نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ایم ایل(ن) میں شمولیت اختیار کی ‘ جلسے میں مسلم لیگ (ن)کے پی کے سینئر نائب صدر افضل خان پینالہ پی کے ون کے ملک ندیم اورملک نور نے شرکت کی جلسے سے افضل خان پینالہ ‘ ملک ندیم ‘ڈاکٹر علی رحمان اور ملک نور و ظاہر شاہ نے خطاب کیا ‘ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کی کہ پی ٹی آئی کے دور میں صوبہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں ہوا ‘مقررین نے صوبائی حکومت کے صحت اور تعلیم کے بارے میں دعوئوں کو پختونخوں کیساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ نمائشی ورکشاپوں اور جلسوں سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ‘مقررین نے مسلم لیگ کیلئے یوسف خان سورج کی خدمات کو سراہا یوسف خان سورج نے کہا کہ پی کے ون کو مسلم لیگ کا گڑھ بنانے کے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاجبکہ عیدالاضحی کے بعد مزید شمولیتی جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔