پاکستان

پشاور میں خودکش دھماکا، ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر، گن مین شہید

پشاور کے علاقے حیات میں پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور گن مین شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے اورزخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا حیات آباد میں تاتارا پارک میں پولیس افسر کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے۔
سی سی پی او پشاورطاہرخان نے بتایا کہ حیات آباد فیز 2 میں زرغونی مسجد کے قریب خودکش حملہ کیا گیا۔ حملہ آور موٹرسائیکل پرسوار تھا، خودکش دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کے لیےکوئی مخصوص تھریٹ نہیں تھی۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 6 زخمی پولیس اہلکار وں کو اسپتال لایا گیا، جن میں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔
شہید ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد اشرف نور کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا، انہوں نے 1989 میں سول سروسز جوائن کی۔
شہید محمد اشرف نوراس سے پہلے ایس ڈی پی اوکہوٹہ، ایس پی ٹریفک، ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد، جی ڈی پی او چترال اور ڈی پی او کوہستان کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نےدھماکےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے شہدا کےلواحقین سےاظہارتعزیت کیا ہے۔
نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دینےوالے قوم کےہیروہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاور میں دہشت گردی کےواقعےکی مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button