پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،

پشاور 16 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
2 دہشتگردوں کوبارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا
پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگردوں کوبارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق دہشتگرد بڈھنی روڈ پر بم نصب کر رہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے خود ساختہ بم بھی برآمدہوئے،دہشتگرد وں کا تعلق خیبر ایجنسی اور مردان سے ہے اوران کی شناخت غلام اللہ اور شبیر خان کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments