پاکستان
پشاور سے بڑا قافلہ اسلام آباد جائے گا،آپ ریلی کی قیادت کریں:پرویز خٹک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پشاور پرویزخٹک نے عمران خان سے کہا ہے کہ پشاور سے بڑا قافلہ اسلام آباد آجائے گا ، آپ ریلی کی قیادت کریں۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو ٹیلی فون کرکے تمام سیاسی سرگرمیاں پشاور منتقل کرنے کی تجویزکردی ہے،انہوں نے عمران خان کو پشاور سے ریلی کی قیادت کرنے کی دعوت بھی دیدی ہے۔