کھیل

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

پشاور زلمی کے کپتان اور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی ایک اشتہار میں کام کرنے کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئے ۔
شارع فیصل سے گزرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک فوٹیج اپ لوڈ کی تھی جسے انہوں نے چند لمحوں بعد وہاں سے ہٹا بھی دیا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنانے والے کپتان ڈیرن سیمی ماضی میں پاکستان میں کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
انہوں نے یہاں گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلا تھاجس میںپشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایونٹ کا ٹائٹل جتوانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
اس کے علاوہ وہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر اس ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button