کھیل

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہو گا،سرفراز احمد

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کروانے کے باوجود انکار کیا اور اگر کوئی پاکستان آکر نہیں کھیلنا چاہتا تو ہم اسے زبردستی نہیں لا سکتے۔
قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن اور شین واٹسن دونوں گلیڈی ایٹرز کے اہم پلیئرز ہیں، ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا تاہم کوشش کریں گے کہ لوکل پلیئرز اچھا پرفارم کریں۔
انہوں نے کہا کہ محمود اللہ اور تھیسارا پریرا کی جانب سے پاکستان آنے کی حامی بھرنے کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جب کہ دو سال سے فائنل کھیلتے آ رہے ہیں لیکن اس بار کوشش ہو گی کہ پچھلے میچز میں ہونے والی غلطیاں نہ دہرائیں۔
سرفراز نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا کیوں کہ ہارنے والی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی جب کہ پشاور زلمی سے ایک میچ جیتا ہے اور ایک میں ناکامی ہوئی، تاہم اب زلمی کے خلاف میچ میں فتح کیلیے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button