کھیل

پشاور زلمی کا کراچی کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ ٹو کے پلے آف مرحلے کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس کراچی کے کپتان سنگاکارا نے جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت دی،جس پر پشاور نے کی ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 181رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔
پشاور زلمی کے کامران اکمل نے شاندار 104رنز کی باری کھیلی، جس میں سات چھکے اور چھ چوکے شامل تھےانکی دھواں دھار اننگز نے شائقین کے دل موہ لیتے۔انکے علاوہ ڈیوڈ ملان 36اور مارلون سموئلز نے 37ناٹ آئوٹ قابل ذکر بیٹسمین تھے۔
کراچی کی جانب سے محمد عامر اور سہیل خان ہی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے جبکہ دیگر بولرز کامیابی نہ حاصل کرسکے۔ آج کے میچ میں پشاور کی ٹیم اپنی مکمل بیٹنگ فارم میں نظر آئی اور انھوں نے کراچی کے بولرز کو کافی مشکل میں رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button