Draft
پشاورمیں خواجہ سراؤں کااحتجاج،،،سرکاری ملازمین کا بھی اظہارِ ہمدردی
پشاور7 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پشاور پریس کلب کے سامنے خواجہ سراؤں نے اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا اہتمام خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے کوشاں ایک غیر سرکاری تنظیم نے کیا تھا۔ مظاہرے میں خواجہ سراؤں نےبڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے حقوق کے حوالے سے نعرہ بازی کی جبکہ خواجہ سراؤں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے 1122 کے سرکاری اہلکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا اورخواجہ سراؤں کے حقوق کے حوالے سے پلے کارڈز لکھ کردیئے۔