پشاور
پشاور،مشال قتل کیس کا ملزم اظہار عرف جونی گرفتار،ملزموں کی تعداد58 ہوگئی
پشاور(نیوز وی او سی آن لائن)پشاور پولیس نے مشال خان قتل کیس کے ملزم اظہار عرف جونی کو گرفتارکر لیا،ملزم کو مردان کے علاقے صدر سے حراست میں لیا گیا۔
ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق ملزم گزشتہ 8 ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا،ملزم اظہار سے کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد ہوا جس سے مشال قتل کیس میں گرفتارملزموں کی تعداد 58 ہو گئی، ڈی پی او مردان کا کہناہے کہ مقدمے میں مجموعی ملزموں کی تعداد 61 ہے تاحال 3 ملزم اب بھی مفرور ہیں۔