انٹرنیشنل
پر امن مقاصد کیلئے جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنا چا ہتے ہیں، عراق
نیو یارک (آئی این پی) عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک دوسری اقوام کی مدد سے جوہری پلانٹ کی تعمیر چاہتا ہے ۔ الجعفری کا کہنا تھا کہ عراق کا یہ حق ہے کہ وہ جوہری قوت کا پرامن استعمال کرے ۔ انہوں نے اس تناظر میں جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ اس جوہری پلانٹ کو 1981 میں اسرائیل نے فضائی حملے میں تباہ کر دیا تھا۔