پرینیتی چوپڑا گلوکارہ بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا گلوکارہ بن گئیں، پرینیتی اور ایوشمان بالی ووڈ کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’میری پیاری بِندو‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
پرینیتی چوپڑا اور ایوشمان کھرانہ پر فلمائے گئے اس گانے کومونالی ٹھاکرکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس کوثر منیر اور رانا مازومدرنے ترتیب دیئے ہیں۔
اکشے رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’میری پیاری بِندو‘ محبت کرنے والے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جس میں پرینیتی چوپڑا سنگر جبکہ ایوشمان کھرانہ ایک مصنف کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کیلئے پرینیتی نے اپنا پہلا ڈیبیو گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے۔
ادیتیہ چوپڑا اور منیش شرماکی پروڈیوس کردہ فلم ’میری پیاری بِندو‘رواں سال 12مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
Load/Hide Comments