Draft

پریانکا کو اشتہار کا معاوضہ نہیں ملا، عدالت جائیں گی

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں،انہوں نے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رقم کی عدم ادائیگی نہ ملنے پر نیرو مودی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک اشتہار میں کام کیاجس کا معاوضہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی نہیں ادا کیا گیا۔
معروف تاجر نیرو مودی نے گزشتہ سال اپنی کمپنی کے اشتہار کے لیے اداکارہ پریانکا اور نوجوان اداکار سدھارتھ ملہوترا کاسٹ کیا مگر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی دونوں کو معاوضہ ادا نہیں کیا۔
پریانکا چوپڑا نے متعدد بار مالک سے رقم کا مطالبہ کیا مگر انہیں معاوضہ نہ مل سکا جس پر اداکارہ نے پروجیکٹ کے مالک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button