پریانکا چوپڑا کے گاؤن کو بھارتیوں نے تختہ مشق بنا لیا

بالی ووڈ کے اسٹار اداکارہ پریانکا چوپڑا کے گائون کو بھارتی نے تختہ مشق بنالیا ،اس بارے کہا گیا کہ لگتا ہے ناسا نے اہرام مصر کی تصویر جاری کردی ، تو کسی نے کہا بھارت کی صفائی کا انتظام ہو گیا۔
پریانکا چوپڑا کا بیش قیمت، گھیردار فرشی گاؤن انٹرنیٹ ٹرولنگ کی نذر ہوگیا،بھارتیوں نے کیا کیا نہ جملے کسے، اسے پیراشوٹ، اڑن قالین یہاں تک کے فرش کی صفائی کے استعمال ہونے والا پوچھا تک کہنے سے گریز نہ کیا۔
پریانکا چوپڑانیویارک میٹ گالا میں بن ٹھن کے آئیں ،انہوں نے پہن رکھا تھا امریکی لگژری برینڈ کا قیمتی فرشی گاون ، کیا ناز کیا انداز، خوب دادوصول کی،لیکن سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریانکا کا گاون بھارتیوں کے حس مزاح کا تختہ مشق بن گیا۔
بھارتیوں نے خوبرو اداکار کے گائون کو اہرام مصر کی تصویر،صفائی میں استعمال ہونے والا پوچھا،پیرا شوٹ ،اڑن قالین تک کہنے سے گریز نہ کیا بلکہ کچھ نے تو چائے کے کپ او ر پیز پر فوٹو ایڈٹ کی اورتصویر دنگل اور گجنی کے مناظر کے ساتھ چپکادی ۔
اب پریانکا چوپڑا کو کیا پتہ تھا کہ ان کا بیش قیمت،گھیردار فرشی گاون اس طرح انٹرنیٹ پر مرکز مزاح بن جائے گا۔