Draft

پریانکا چوپڑا کواپنی قیمتی گھڑی اور گاڑی کی نمائش کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی(نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری جیسے الزامات کا سامنا سیاستدان تو اکثر کرتے رہتے ہیں لیکن بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی بدقسمتی کہ وہ بھی ان الزامات کی زد میں آ گئی ہیں۔ دراصل انہیں اپنی قیمتی گھڑی اور گاڑی کی نمائش کرنا مہنگا پڑگیا کیونکہ اب انکم ٹیکس حکام ان کے پیچھے پڑچکے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انکم ٹیکس ایپلٹ ٹربیونل نے پریانکا چوپڑا کی اس وضاحت کو رد کردیا ہے کہ LVMH-TAGگھڑی جس کی قیمت 40 لاکھ بھارتی روپے ہے، اسے بطور تحفہ دی گئی ہے۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ یہ تحفہ گھڑی بنانے والی کمپنی کی جانب سے انہیں دیا گیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ گھڑیاں بنانے والی کمپنی کے ساتھ 1.4 کروڑ رپے میں ماڈلنگ کا معاہدہ کیا جبکہ 40لاکھ کی گھڑی انہیں بطور تحفہ دی گئی تھی۔ اپنی ٹویوٹا پرئیس کار ، جس کی قیمت تقریباً 27 لاکھ ہے، کے بارے میں بھی انہوں نے یہی موقف اختیار کیا کہ یہ تحفہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button