شوبز

پریانکا چوپڑا کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کہتی ہیں کہ روہنگیا کا مسئلہ بہت ہولناک ہے، انہیں ہماری مدد کی شدید ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی جذبہ خیر سگالی کی سفیر پریانکا چوپڑہ نے بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں بدحال زندگی گزارتے روہنگیا مسلمانوں اور ان کے بچوں سے ملاقات کی۔
پریانکا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں نسلی مظالم کا شکار تقریباً سات لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود ہیں، ان میں ساٹھ فیصد تعداد بچوں کی ہے جو بدترین حالات کا شکار ہیں ، ان کے حالات دن بہ دن مزید سنگین ہوتے جارہے ہیں، ان بچوں کا مسقبل خطرے میں ہے، انہیں ہماری مدد کی شدید ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button