Draft

پریانکا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلے پربول پڑیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے کے خلاف امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکی صدر کے فیصلے پر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی کھل کر تنقید کی ہے جس میں ہالی ووڈ اداکار بھی شامل ہیں لیکن اب امریکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ اداکارہ بھی اس فیصلے کے خلاف بول پڑی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی سائٹ لنکڈن پر اپنے فیچر میں لکھا ہے کہ امریکی پابندی کا شکار مسلم ممالک میں یونیسیف کے تحت متعدد پراجیکٹ چل رہے ہیں اور ان ممالک میں جنگ کے باعث کئی ملین بچے مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر یہ امتیاز نہیں برتنا چاہیے اور نہ ہی ہمیں اس پابندی کو برداشت کرنا چاہیئے کیوں کہ اس فیصلے سے مجھ سمیت دنیا کا ہر ایک انسان متاثر ہورہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button