ایڈیٹرکاانتخاب

پرویز مشرف کاچوہدری شجاعت حسین کو ٹیلی فون،موجودہ ملکی صورتحال اور ممکنہ گرینڈ الائنس کے حوالے سے اہم گفتگو

گجرات ۔1جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ سید پرویز مشرف کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کال،موجودہ ملکی صورتحال اور ممکنہ گرینڈ الائنس کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی۔ جمعرات کوآل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے رہنمائوں پر مشتمل وفد نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد میں اے پی ایم ایل کے نائب صدر ریاض خان، اے پی ایم ایل سندھ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر حسن، سندھ کے جنرل سیکرٹری پیر میاں زبیر اور کراچی ڈویڑن کے صدر احمد حسین شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف کی چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فون پر بات کروائی۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کے راہنمائوں نے موجودہ ملکی صورتحال اور ممکنہ گرینڈ الائنس کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button