پاکستان

پرویز مشرف غداری کیس: خصوصی عدالت کی تشکیل مکمل

اسلام آباد نیوز وی او سی آن لائن) جسٹس یحییٰ آفریدی کی مشرف غداری کیس سننے سے معذرت کے بعد غیر فعال خصوصی عدالت کی دوبارہ تشکیل مکمل ہو گئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خصوصی عدالت سربراہ اور رکن کیلئے وزارت قانون کے خط پر نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کو خصوصی عدالت کی دوبارہ تشکیل کے معاملے پر وزارت قانون نے خط بھجوایا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کو خصوصی عدالت کا سربراہ جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر کو رکن نامزد کرنے کی سفارش کی گئی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے دونوں ناموں کی منظوری دی ہے، جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button