پرونشل اسمبلی کے سپیکر ” ڈیو لیوک ” آئیندہ برس ہونے والے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔
انٹرویو:۔ محمد نعیم طلعت ۔رپوٹر اونٹاریو
(نیو ز وائس آف کینیڈا )
پرونشل اسمبلی کے سپیکر ” ڈیو لیوک ” آئیندہ برس ہونے والے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔ ” ڈیو لیوک "کا کہنا ہے کہ میرے ریٹائرمنٹ کے علان سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں ۔
مخالفین میرے اس عمل کو عجیب و غریب قرار دے رہے ہیں اور خیال کر رہے ہیں کہ میر ا لبرل پارٹی اور اس کی قائد "کیتھلین وائن”سے اختلاف ہے مگر ایسی کوئی بات نہیں ۔
سال 2018میں مجھے سیاست میں عوام کی خدمت کرتے ہو ئے 45سال ہو جائیں گے ” ڈیو لیوک "سال 2011سے انٹاریوصو بائی اسمبلی کے سپیکر کے طو ر پر کام کر رہے ہیں
انٹاریو کی وزیر اعظم (پریمئیر ) "کیتھلین وائن” کا کہنا ہے کہ ” ڈیو لیوک "نے پچھلے چھ برسوں میں ثا بت کیا ہے وہ اس پوزیشن کے اہل ہیں اور جب وہ اگلے برس ریٹائر ہوں گے تو بطور سپیکر سب سے زیادہ عرصہ خدمت کرنے والے ہوں گے اور یہ انٹاریوصوبے کی تاریخ میں ہمیشہ یادرکھا جائے گا اور ہم سب مسٹر ” ڈیو لیوک "کو ہمیشہ یا د کرتے رہے گے ۔