پروفیسر حسن عسکری رضوی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں ،ان کا انتخاب پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے عمل میں آیا ۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام زیر غور آیا، اراکین الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ اور جسٹس (ر) سائر علی کے ناموں پر غور کیا ، جبکہ اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں ایاز امیر اور پروفیسر حسن عسکری رضوی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن ممبرز نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا ۔پروفیسر حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔