مودی پاکستان کو مشورے دینے کے بجائے اپنی حکومت پر توجہ دینی چاہیئے۔

نئی دلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایا وتی نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پاکستان کو مشورے دینے کے بجائے اپنی حکومت پر توجہ دینی چاہیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مایا وتی نے نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھیں پاکستانی حکومت اور عوام کو غربت کے خاتمے اور تعلیم کے حوالے سے مشورے دینے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیئے۔ نریندر مودی کے دور حکومت میں ملک میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، مودی کو دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے خود احتسابی کرنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک طرف پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی دھمکیاں دیں تو دوسری طرف پاکستان کو غربت کے خاتمے اور تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے کام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ دوسری جانب مایا وتی اس سے قبل بھی متعدد بار نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی آئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں