پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 13 لاکھ سے زائد تنخواہ اور مراعات
صدر مملکت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی۔تنخواہ اور مراعات کی مد میں مجموعی طور پر ماہانہ 13 لاکھ 7 ہزار 331 روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون و انصاف نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو تنخواہ اور مراعات ہائی کورٹ کے جج کے مساوی دینے کی سفارش کی تھی جبکہ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے جج کے مساوی تنخواہ اور مراعات کی منظوری کی ایڈوائس کی۔
پراسکیوٹر جنرل نیب کےلیے بنیادی تنخواہ کی مد میں ماہانہ 7 لاکھ 99ہزار 699 روپے ، سپیرئیر جوڈیشل الاونس کی مد میں ماہانہ 3 لاکھ 70 ہزار 597 روپے اور میڈیکل الاؤنس کی مد میں 69 ہزار 35 روپے کی منظوری دی گئی۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب کو حکومت کی طرف سے دوران ملازمت سرکاری رہائش گاہ دی جائے گی، اور گھر کے یوٹیلیٹی بلز بھی حکومت ادا کرے گی،سرکاری رہائش گاہ استعمال نہ کرنے کی صورت میں 68 ہزار ہاؤس رینٹ الاؤنس ملے گا۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 1800 سی سی سرکاری کار بمع ڈرائیور کی سہولت ہو گی ، ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول اور گاڑی کے مینٹی نینس اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ بیرون اور اندرون ملک فضائی سفر کےلیے بزنس کلاس کا استحقاق ہو گ