رنگ برنگ

پراسرار درخت ”پیسونیا“ پرندوں کو تڑپا تڑپا کر مارنے لگا

وکٹوریا (خصوصی رپورٹ) بحرہند اور بحرالکاہل کے جزائر پر ایک درخت ایسا بھی پایا جاتا ہے جو اپنے اوپر بیٹھنے والے پرندوں کو لیس دار مادے میں لتھڑے ہوئے آنکڑے جیسے بیجوں سے چپکا کر زمین پر گرا دیتا ہے جس سے وہ مر جاتے ہیں۔سائنسدان اپنی اب تک کی پوری کوشش کے باوجود یہ معلوم نہیں کرسکے ہیں کہ آخر یہ درخت ایسا کیوں کرتا ہے کیونکہ بظاہر اس حکمتِ عملی سے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔پرندوں کے پیروں میں اپنے بیجوں کو چپکا کر دور تک پہنچانے اور اپنی نسل بڑھانے کی تدبیر کوئی نئی بات نہیں کیونکہ بہت سے درخت ایسا ہی کرتے ہیں۔ البتہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے جزیروں پر پائے جانے والے درختوں کی ایک قسم پیسونیا اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس سے ایک لیس دار مادہ خارج ہوتا ہے جو اس پر بیٹھنے والے کسی بھی پرندے کے جسم پر گوند کی طرح چپک جاتا ہے۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی کیونکہ اس مادے میں پیسونیا کے بیج بھی لتھڑے ہوتے ہیں جن پر آنکڑوں جیسی نوکیں نکلی ہوتی ہیں۔ جیسے ہی کوئی پرندہ اس درخت پر بیٹھتا ہے یہ بیج اس کے پنجوں سے چپک جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button