Draft

پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے-

ٌ (بشیرباجوہ بیورو چیف (پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ: صو بائی حکومت کی طر ف سے پنجاب سٹیز گورننس امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اس منصوبے کے تحت جاری کنزیومر سروے کے معیار اور مقررہ مددت میں تکمیل کے لیے متعلقہ حکام مزید درکار اقدامات بروئے کار لائیں۔ 
ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نورش صباء(فوکل پرسن پی سی جی آئی پی ) نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں شریک میونسپل کارپوریشن، اربن یونٹ ،واسا اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد غیاث ،رانا مقصود انجم،شکیل چیمہ،عبدالغفور،بابر بشیر ،یاسر مجیب،حافظ عبدالوحید،کرامت بٹ اور دیگر افسران اور نمائندے شریک تھے۔
ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نورش صباء نے کہا کہ پنجاب سٹی گوارننس امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کے اس منصوبے کے تحت جاری کنزیومر سروے کے معیار اور مقررہ مددت میں تکمیل کے لیے متعلقہ حکام مزید درکار اقدامات بروئے کار لائیں۔
پی سی جی آئی پی ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں گوارننس امپرومنٹ اور ریفامز کا پروگرام ہے جس کے تحت گرانٹ تہہ شدہ اہداف مکمل کرنے کی صورت میں مہیا کی جاتی ہے ۔اجلاس میں شریک مختلف محکموں کے افسران نے انہیں یقین دہانی کرائی کے اس منصوبے کے تحت جاری تمام سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا اورد یئے گئے اہداف بھی حاصل کر لیے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button