پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور بھروسے کی بنیاد پرقائم ہیں:آرمی چیف
راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور بھروسے کی بنیاد پر قائم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے نا ئب چیئرمین جنرل ژینگ یوژ یا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اوردفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعدوفود کی سطح پر بھی مذاکرات بھی ہوئے۔ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد پر قائم ہے۔اس ملاقات میںجنرل ژینگ یوژ یا کا کہنا تھا کہ چین اورپاکستان بھائی اوراسٹریٹیجک شراکت دارہیں،دونوں ممالک ایک دوسرے کے سا تھ تعاون جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی سی پیک کیلئے سیکیورٹی قابل تحسین ہے اس منصوبے کی تکمیل سے د ونوں ممالک کوفائدہ ہوگا،سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے مزیدتعاون کریں گے۔جنرل ژینگ یوژ یا کہتے ہیں کہ پاک فوج نے د ہشتگردی کیخلاف کامیاب آپریشن کئے،دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل قدرہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے نا ئب چیئرمین جنرل ژینگ یوژ یا کو جی ایچ کیو آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا اور انہوں نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے۔