پاک فوج کے سپہ سالار کا نوجوانوں کے لیے اہم پیغام
نوجوانوں کیلئے پاک فوج کے سپہ سالار کا اہم پیغام
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، طلباءملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اپنے اعلیٰ اہداف مقرر کر کے معیاری تعلیم حاصل کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے دوردراز علاقوں کے چالیس طلبہ کے گروپ نے پیر کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے اعلیٰ اہداف مقرر کر کے معیاری تعلیم حاصل کریں تعلیم کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم قومی مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔یہ ملاقات نوجوانوں کے ساتھ رابطے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ خیبر پختونخوا ایپکس خصوصی کمیٹی کا اجلاس صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے علاوہ آپریشن رد الفساد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ترجمان پاک فوج کے مطابق پیر کے روز خیبر پختونخوا ایپکس خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نزیر بٹ نے شرکت کی کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کی مجموعی امن وامان کی صورتحال اور آپریشن رد الفساد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قیام امن کے حوالے سے کردار کی تعریف کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کو تقویت دینے اور دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی اس موقع پر عارضی طور پر بے گھر ہونےو الے افراد کی بحالی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا گیا کمیٹی کو بتایا گیا کہ 89فیصد بے گھر ہونے والے افراد واپس اپنے آبائی علاقوں کو جا چکے ہیں اور 93فیصد افراد جن کا تعلق فاٹا سے ہے انکا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا اس دوران صوبے میں افغان مہاجرین کی موجودگی اور بارڈر مینجمینٹ کے معاملات بھی زیر بحث آئے کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔