پاک فوج کے افسر کا اغوا تشویشناک صورت اختیار کر گیا، سیکیورٹی ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے
اسلام آباد() نیپال میں پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ کرنل کو ملازمت بہانے بلا کر لاپتہ کر دیا گیا ان کے بیٹے نے تھانہ روات میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔پولیس نے اغوا دھوکہ دہی کی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا ہے اس معاملے پر نیپالی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔نیپالی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے پاکستانی حکومت کے سابق افسر کے پاپتہ ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستانی سیکورٹی اداروں نے حبیب ظاہر کی ای میلز کی تحقیات کی ہیں جس کے تحت انہیں مارچ میں سٹارٹ سولوشز نامی ویب سائٹ سے مارک تھامسن نے ای میل کے ذریعے ساڑھے تین ہزار سے ساڑھے آٹھ ہزار ڈالر کی تنخواہ پر نائب صدر اور زونل دائریکٹر کی پیشکش کی تھی۔انہیں ملازمت کنفرم کرنے کے لیے کھٹمنڈو آنے کا کہا گیا اور ساتھ عمان ائیر لائن کی بزنس کلاس کی ٹکٹ بھجوائی گئی تھی۔۔۔