پاکستان

پاک فوج کے افسران کے رانا ثنائاللہ کے بیان،ڈان لیکس بارے میں آرمی چیف سے سوالات، پاک فوج کی ساکھ اور عزت برقرار رکھی جائے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا جواب

راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن)پاک فوج کے افسران نے آرمی چیف کے کھاریاں ،جہلم کے دورے کے دوران ڈان لیکس اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے فوجی عدالتوں بارے میں بیان پر سوالات اٹھائے ہیں جن پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تسلی بخش جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج بہترین ادارہ ہے،اس ادارے کی ساکھ اور عزت برقرار رکھی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز سینٹرل کمانڈ میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ہے،آرمی چیف نے جہلم،کھاریاں گیریژن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ہے، جہلم میں فائرنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کا مشاہدہ کیا۔جنگ میں 86افسروں اور جوانوں نے بھی فائرنگ مقابلوں میں حصہ لیا،آرمی چیف نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے اور خدمات کو خراج تحسین بھی پیش بھی کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران نے آرمی چیف سے ڈان لیکس اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے فوجی عدالتوں بارے بیان بارے بھی سوالات کیے اس پر انہوں نے جواب دیا ہے کہ پاک فوج کے وقار اور ساکھ پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button