پاکستان

پاک فوج کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

پاک فوج کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

تاریخ: 20 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ہمیشہ سے کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل رہی ہے، جن کا مظاہرہ خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے بہادر سپاہیوں نے بخوبی کیا۔

آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار کھاریاں گیریژن میں منعقدہ آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مقابلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا، جہاں وہ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ یہ مقابلے 14 سے 18 اپریل تک جاری رہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسے بین الاقوامی مقابلے نہ صرف عسکری صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ مختلف ممالک کی افواج کے درمیان تجربات کا تبادلہ بھی ممکن بناتے ہیں۔ ان کے مطابق PATS جیسے فورمز عصر حاضر کی جنگی نوعیت کے مطابق ٹیم ورک، اسٹریٹجک سوچ اور تکنیکی مہارتوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق 60 گھنٹوں پر مشتمل سخت اور عملی نوعیت کی پٹرولنگ سرگرمی تھی، جس کا مقصد مختلف ممالک کے شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ، پیشہ ورانہ تجربات کی شیئرنگ اور جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لانا تھا۔

تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران سمیت مختلف ممالک کے فوجی نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button