ایڈیٹرکاانتخاب
پاک فوج کا 70 ویں یوم آزادی پر پاکستان موٹر ریلی کے انعقاد کا اعلان
راولپنڈی (نیوز وی او سی آن لائن)پاک فوج نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستان موٹر ریلی کے انعقاد کا اعلان کر دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی تحت 70 ویں یوم آزادی پرپاکستان موٹرریلی منعقد کی جائے جو 21 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی ،ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ریلی میں 300 جیپ،500 بائیکرزاور150 نادر گاڑیاں حصہ لیں گی ،ریلی کے شرکا خنجراب سے شروع ہو کر گوادر تک 3ہزار کلومیٹر کا راستہ طے کریں گے