پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات بے بنیاد قرار دے دیں
راولپنڈی 18 اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
پاک فوج، افغان فوج اور امریکی فوج کے درمیان باہمی رابطوں کے ذریعے افغان علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا جا رہا ہے، ڈرون حملہ بھی افغان سرحدی حدود میں کیا گیا: آئی ایس پی آر
پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات بے بنیاد قرار دے دی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کی جانب سے کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات بے بنیاد قرار دی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج، افغان فوج اور امریکی فوج کے درمیان باہمی رابطوں کے ذریعے افغان علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈرون حملہ بھی افغان سرحدی حدود میں کیا گیا۔ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔