پاک فضائیہ کا خوفناک جوابی وار: بھارتی طیارے فضاء میں آنے سے گریزاں، ایس 400 نظام تباہ

پاک فضائیہ کا خوفناک جوابی وار: بھارتی طیارے فضاء میں آنے سے گریزاں، ایس 400 نظام تباہ

تاریخ: 13 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

اسلام آباد — 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کو پریشان کیا بلکہ بھارت کے اہم فضائی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سینیئر صحافی شہزاد اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں انکشاف کیا کہ پاکستان نے چین سے حاصل کردہ جے-10 سی طیارے استعمال کرتے ہوئے پی ایل 15 میزائل داغے، جن کی رینج 230 سے 280 کلومیٹر ہے۔ ان میزائلوں سے بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا، جن میں تین رافیل جیٹ شامل تھے۔ دو بھارتی پائلٹ ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مجموعی طور پر 125 طیارے فضا میں تھے، جن میں سے 75 سے 80 بھارتی طیارے تھے۔ تاہم، پاکستانی طیاروں کی شاندار حکمت عملی اور جارحانہ تیاری کے باعث بھارت ایک بھی میزائل فائر نہ کر سکا۔ 10 مئی کو جب پاکستان نے دوبارہ جوابی کارروائی کی تو فضا میں کوئی بھارتی طیارہ نظر نہ آیا۔

اس کارروائی میں پاکستان کی جانب سے 26 بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں 14 فضائی اڈے شامل تھے۔ پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر، ہائپر سونک میزائل اور جے-10 سی طیاروں کا استعمال کیا، جبکہ پاک فوج نے فتح 1 اور فتح 2 میزائل استعمال کیے۔

ایک اور اہم پیش رفت یہ رہی کہ آدھم پور ایئربیس پر بھارت کے روسی ساختہ ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی ایک بیٹری مکمل طور پر تباہ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، اس نظام کو نشانہ بنانے کے لیے پاکستان نے ہائپر سونک میزائل کا استعمال کیا جسے ایس-400 روکنے میں ناکام رہا۔

شہزاد اقبال نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آدھم پور ایئربیس پر ایس-400 سسٹم دوبارہ دکھایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اُسے کسی دوسرے مقام سے وہاں منتقل کیا گیا، کیونکہ اصل بیٹری پہلے ہی پاکستانی حملے میں تباہ ہو چکی تھی۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں