ایڈیٹرکاانتخاب

پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلیے امریکا نے کردار ادا کرنے کا عندیہ دیدیا

نیو یارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہپلی نے نیو یارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش ہے، ہمیں دونوں ملکوں کے درمیان کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کا انتظارنہیں کرنا چاہیے۔ امریکی حکومت پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لئے اپنے بہتر مقام کو دیکھ رہی ہے۔
نکی ہیلی نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے دونوں بڑے ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے اقوام متحدہ کے دیگر ارکان بھی کردار ادا کریں گے اور کسی کو اس بات پر حیران نہیں ہونا چاہیے اگر اس معاملے میں بذات خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شامل ہوجائیں۔ ایک سوال کے جواب میں نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ ہے، جسے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق سابق امریکی صدر براک اوباما کا موقف تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات باہمی معاملات ہیں جن کو انہیں ہی حل کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button