Draft

پاک بھارت کشیدگی میں بالی ووڈ کو نہ گھسیٹا جائے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے بعد کالکی کوچلن بھی ہندو انتہا پسندوں اور بھارتی حکومت کی جانب سے بالی ووڈ کو سیاست میں گھسیٹنے پر سیخ پا ہو گئیں۔ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے یہی وجہ ہے کہ فواد خان کو کئی پروجیکٹ سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں جب کہ فلم نگری کے کئی ہدایتکار و اداکار بھی پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی سخت مخالفت کر چکے ہیں جس میں مہیش بھٹ اور ودیا بالن سمیت کئی شامل ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ بھی بالی ووڈ کو قومی سیاست میں دھکیلنے پر پھٹ پڑی ہیں۔ فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کی اداکارہ کالکی کوچلن نے کہا کہ بالی ووڈ کو دونوں ممالک کی کشیدگی میں زبردستی گھسیٹا جاتا ہے، فلم نگری کوئی این جی او نہیں جو ملک کے ہر سیاسی مسئلے میں اٹھ کھڑی ہو گی بلکہ ایک بزنس کی کمائی کا ذریعہ ہے جسے سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اسی لیے لوگ مجھے بھی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کی وجہ سے جانتے ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے میں بالی ووڈ اور کرکٹ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن پاکستان کا دورے پر آئی تھیں اور کئی روز قیام کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button