کھیل

پاک بھارت فائنل میچ ،سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قراردے دیا

بھارت 18 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جسکی وجہ بھارتی بلے بازوں کی ٹورنامنٹ میں شاندار پر فارمنس بتائی جارہی ہے۔بھارت پر 10 ہزار روپے لگانے والے کو 4 سے 5 ہزار روپے اضافی دئیے جائیں گے ، جبکہ پاکستان پر 10 ہزار روپے لاگانے والے کو 8 ہزار 7 سو روپے کمانے کا موقع مل جائے گا۔پاکستان ٹیم کے اوپنرز اظہر علی ، فخر زمان اور بابر اعظم کی بیٹنگ پر سٹے بازی عروج پر پہنچ گئی اور انہیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ، اسکے علاوہ حسن علی ، جنید خان ، محممدعامر کو پاکستانی سائیڈ سے بولنگ کیلئے بہترین قرار دیا جارہا ہے۔
آئی سی چیمپئن ٹرافی کا بڑا معرکہ ، پاکستان بامقابلہ بھارت ، کون جیتے کون ہارے گا ، میچ سے پہلے سٹے باز میدان میں آگئے ، دنیا بھر کی سینکڑوں ویب سائٹز پر آج کے میچ پر کروڑوں ڈالر لگ گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button