پاک بحریہ کی امن مشقیں دو ہزار سترہ پانچ روز جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئِی۔ آ
کراچی: (نیوز وی او سی آن لائن) بحیرہ عرب میں جاری امن مشقیں پانچ روز بعد ختم ہو گئیں۔ آخری روز وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی پہنچے۔ نواز شریف پی این ایس نصر پر پہنچے تو امیر البحر محمد ذکاء اللہ نے استقبال کیا۔ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان بھی ہمراہ تھے۔ پی این ایس نصر سے دوران سفر بیک وقت دو جہازوں کی ری فیولینگ کی مشق کی گئی۔ پی این ایس اصلت اور پی این ایس شمشیر نے زیر آب چھپے اور سطح سمندر پر موجود دشمن کو کامیابی سے حدف بنانے کا مظاہرہ کیا۔ فلائی پاسٹ میں پاک بحریہ کے زولونائینر، سی کنگ اور ایلوٹس ہیلی کاپٹرز، پاکستان اور جاپان کے پی تھری سی اورین ائر کرافٹ اور ڈیفنڈر طیاروں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف سیوٹین تھنڈر اور معراج طیاروں نے اڑان بھری تو بحیرہ عرب کی فضا گھن گھرج سے گونچ اٹھی۔ آخری مرحلے میں پاک بحریہ اور شریک ممالک کے بحری جہازوں نے چیرشپ فارمیشن بنائی اور مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ مشقوں میں تمام سپر پاور سمیت چھتیس ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔ وزیراعظم نے مشقوں کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاشوں کو سراہا۔ کہا غیر ملکی افواج کی بڑی تعداد کا مشقوں میں شرکت کرنا ان کا پاکستان پراعتماد کا ثبوت ہے۔