پاکستان

پاک بحریہ کسی بھی جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے :کمانڈر پاکستان فلیٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دے گی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈرپاکستان فلیٹ نے کہا کہ بحری سرحدوں ،کریکس ،ساحلی علاقوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ،جنگی جہازوں پر تعینات افسروں ں کے حوصلے اور عزم قابل تعریف ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ وارانہ لحاظ سے قابل اور با صلاحیت فورس ہے جو دشمن کے کسی بھی چیلنج کامقابلہ کرنے کے لیے ہر قت تیار ہے ۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہاکہ پاکستان امن پسندملک ہے اور خطے میں امن و امان کا خواہشمند ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button