ایڈیٹرکاانتخاب

پاک ایران گیس منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوجائیگا ،پاکستانی سفیر آصف درانی

سی پیک سے گوادر کے ساتھ چابہار بندرگاہ کو بھی فائدہ پہنچے گا، پاکستانی سفیر
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہاہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد امید ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائیگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں ایک سال کے دوران 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوںنے کہاکہ سی پیک سے گوادر کے ساتھ چابہار بندرگاہ کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ آصف درانی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیئے گئے ہیں اور بچے کھچے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے لی ہے۔ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کا تعلق افغانستان کے حالات سے ہے، پاکستا ن افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف فرنٹ لائن ملک کے طور پر کھڑا تھا جس کے نتائج اب تک سامنے آرہے ہیں۔ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button