پاک ایران سرحد غیر قانونی طور عبور کرنے والے افراد پر ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی جان بحق پانچ افراد گرفتار،
گوادر:17 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاک ایران سرحد غیر قانونی طور عبور کرنے والے افراد پر ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شاہزیب خان اور محمد صادق نامی دو پاکستانی جان بحق پانچ افراد گرفتار، لاشیں اور گرفتار افراد گوادر سے مفصل پاک ایران سرحدی پوسٹ ٹوففٹی پر یویز فورس کے حوالے، لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں جانبحق افراد کا تعلق بنوں سے بتایا جاتا ہے ہسپتال ذرائع ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقہ بنوں روانہ کردی ہیں، گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے جن کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا، گرفتار افراد میں تین کا تعلق بنوں اور ایک کا کشمیر حال کراچی اور ایک ک اجھنگ سے تعلق ہے۔ (کیپٹن جمیل احمد اسسٹنٹ کمشنر گوادر)