ایڈیٹرکاانتخاب

پاک آرمی دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ،آرمی چیف

راولپنڈی (نمائندہ نیوز وی او سی) چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو انجینئرنگ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی تعمیر نو، قدرتی آفات اور آپریشنز میں انجینئرز کور کا کردار قابل فخر ہے ، پاکستان آرمی کی انجینئرز کور نے مادر وطن کے دفاع اور ترقی کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں ۔ بعد ازاں آرمی چیف نے ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹل سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پانچویں آرمی چیف ینگ سولجرز انٹر سینٹرل پیسز چیمپئن شپ کے معائنے کے موقع پر کہا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے ۔ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے ۔ آرمی چیف نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ چیمپئن شپ میں 23رجمنٹل سینٹرز کے کل 532کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اس سے قبل ایبٹ آباد پہنچنے پر آرمی چیف کا انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کمانڈر10کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے استقبال کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button