ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستا ن اور چین کا مٹیاری سے لاہور کے درمیان ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا معاہدہ، 4 ہزار میگا واٹ بجلی ملے گی

بیجنگ (نیوز وی او سی )پاکستان اور چین کے درمیان ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین لاہور سے مٹیاری کے درمیان پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔یہ لائن لاہوراورمٹیاری کے درمیان پاکستان کی پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی۔
معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس جبکہ چین کی جانب سے چیئرمین سٹیٹ گرڈ آف چائنہ نے دستخط کیے۔معاہدے کے موقع پر پاکستانی سے صوبائی وزراءااعلیٰ موجود
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین ڈیڑھ ارب ڈالرکی مالیت سے مٹیاری سے لاہورکے درمیان ٹرانسمیشن لائن بچھائےگا، منصوبے کے تحت 4ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جبکہ ٹرانسمیشن لائن سے جنوبی اور شمالی قومی گرڈ کو منسلک کیا جائے گا ۔یہ لائن لاہوراورمٹیاری کے درمیان پاکستان کی پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس بیجنگ میں منعقد کی گئی جس میں سندھ ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وفاقی وزراءاور وزراءاعلیٰ بھی موجود تھے جبکہ چین کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر تقریب میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button