(پاکستان بیورو نیوزوی او سی)
کراچی غوطہ خور ٹیم نے کورنگی فش ہاربر سے 22 سالہ نوجوان عبدالستار ولد عبدالکریم کی لاش برآمد کر لی ۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماہی گیروں کی ایک کشتی پر مرمت کا کام جاری تھا ۔ جان بحق ہونے والے شخص کی موت سمندر میں اینکر کی رسی میں پھنسنے کی وجہ سے ہوئی ۔
ابتدائی طور پر کورنگی فش ہاربر کی لوکل اتھارٹیز کی جناب سے ڈوبنے والے شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام رہے ۔ بعد ازاں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو امدادی کاروائی کے لئے مطلع کیا گیا ۔
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے فوری کاروائی کے لئے غوطہ خور ٹیم کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا ۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی غوطہ خور ٹیم نے مسلسل ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد لاش کو سمندر سے برآمد کر کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی