انٹرنیشنل
پاکستان کے خلاف ایک اور بھارتی سازش
بھارت کی پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف ایک اور گھنائونی سازش سامنے آگئی۔بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے)نے ایک پاکستانی سفارت کار کو ’مطلوب افراد‘ کی فہرست میں شامل کرتے مذکورہ سفارت کار کی تصاویر جاری کی ہیں اور اب اس بات کی تیاری کی جارہی ہے کہ انٹرپول کے ذریعےریڈکارنرنوٹس جاری کروائے جائیں۔
بھارتی تحقیقاتی ادارے کی سازشی تھیوری کے مطابق عامر زبیر صدیقی 2014ءکے دوران کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزاآفیسر کے طور پر تعینات تھےاور انہوں نے سری لنکن اور بھارتی ایجنٹوں کے ذریعے بھارت میں موجود امریکی اوراسرائیلی قونصل خانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی آرمی اور نیوی کی اہم تنصیبات کے خلاف 26/11 طرز کے حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔