پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر حملے کی تیاریاں ہو رہی ہیں
اسلام آباد 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کے محسن ہیں ان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر حملے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کے محسن ہیں۔ امریکا نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان ایٹمی پاور بنے مگر پاکستان ایٹمی طاقت بنا جس کی تکلیف امریکا کو شدید ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے ہیرو ہیں۔ 2003ء میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے مجھے بتایا کہ پرویز مشرف نے میری زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں صرف پاکستان کے پاس ایٹمی پاور ہے، اب اس پر بھی حملہ شروع ہو گیا ہے۔ ایٹم بم ذوالفقار علی بھٹو نے دیا۔ غلام اسحاق خان جس دن وزیر بنے میں بھی اسی روز وزیر بنا۔ غلام اسحاق خان اور آغا شاہی با اختیار وزیر تھے۔
جن کا کور کمانڈر روز مذاق اڑاتے تھے مگر وہ پھر بھی ڈٹے رہے۔ مشتاق ملک بلیک پرنس نے دنیا بھر سے چیزیں اکٹھی کی جس پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ مشتاق ملک کا پاکستان پر احسان ہے۔ مگر دو ماہ قبل مشتاق ملک ملک سے بھاگ گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر مختلف حکمرانوں کے خلاف بات کرتے تھے وہ چاہتے تھے کہ جلد از جلد حکمران ایٹمی دھماکہ کریں نہیں تو دنیا نہیں کرنے دے گی۔ عبدالقدیر پر ذمہ دار انسان ہے جس کا قوم پر احسان ہے۔ اسمبلی میں قومی لیڈر نہیں ہے جو امریکا کی دھمکیوں کا جواب دے سکیں۔