پاکستان کی فضائی حدود بند، بھارتی پروازوں کے کرایوں اور دورانیے میں اضافے کا امکان

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

پاکستان کی فضائی حدود بند، بھارتی پروازوں کے کرایوں اور دورانیے میں اضافے کا امکان

تاریخ: 24 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

پاکستان کی جانب سے بھارتی ملکیت اور بھارتی آپریٹڈ ایئرلائنز پر فضائی حدود کی بندش کے بعد متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان فضائی سفر متاثر ہونے لگا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف پروازوں کا دورانیہ بڑھے گا بلکہ کرایوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ائیر انڈیا نے غیر ملکی میڈیا کو جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ شمالی امریکا، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے لیے یا وہاں سے آنے والی کچھ پروازیں اب متبادل طویل راستے اختیار کریں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلیاں ان کے کنٹرول سے باہر ہیں، اور وہ مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ فضائی پابندی اس وقت عائد کی گئی جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں