پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

تاریخ: 25 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

پاکستان | 🇵🇰
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کیلئے ان گنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی، ہم اس دھرتی ماں کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے ہر پہلو میں ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔ ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور مقاصد جداگانہ ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے دو قومی نظریے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور ہندو دو الگ اقوام ہیں، اور اسی نظریے کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیوں کی ایک لازوال داستان رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے دی گئی قربانیاں ہمارے ایمان کا حصہ ہیں اور ہم مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

وی او سی اردو

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں