پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش رچائی جا رہی ہے

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سازش کا تعلق قومی سلامتی کے حوالے سے ہے اور اس سے متعلق وزیر داخلہ نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اشارہ دیا، وزیر داخلہ کوئی بہت بڑا راز جانتے ہیں: حامد میر
حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ پاکستان کیخلاف کی جانے والی ایک بہت بڑی سازش کا راز جانتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر کی جانب سے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا گیا ہے۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش رچی جا رہی ہے۔ اس سازش کا تعلق قومی سلامتی کے حوالے سے ہے اور اس سے متعلق وزیر داخلہ نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اشارہ دیا۔
وزیر داخلہ اس سازش کے حوالے سے کوئی بہت بڑا راز جانتے ہیں۔ جبکہ وزیر داخلہ نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کیخلاف کی جانے والی اس سازش سے متعلق 2 فوجی جبکہ سویلین رہنما بخوبی آگاہ ہیں۔ حامد میر کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا یہ انکشاف ظاہر کرتا ہے کہ آنے والے دن پاکستان کیلئے بہت مشکل ثابت ہونے والے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں